پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم اسلم بھٹی کا چھ یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم اسلم بھٹی کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کا چھ یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے،ملزم کے خلاف تھانہ چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔