سستے رمضان بازاروں سے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا ،مسلم شہزادخان
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)تحریک انصاف کینٹ کے رہنمامسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں سے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا پنجاب حکومت نے انہی رمضان بازاروں کو عید بازار کے طور پر جاری رکھنے کااعلان کیا ہے اس سہولت سے عوام ماہ رمضان کے بعدبھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکے اقدامات سے رواں ماہ رمضان میں عوام کو اشیاء خوردونوش ،پھل، سبزیاں، آٹا، چینی، دالیں،چاول مارکیٹ کے مقابلے میں نہایت سستے داموں فراہم کی جارہی ہیںعوام پنجاب حکومت کے اقدامات سے خوش ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس کلمہ چوک دھمیال روڈمیں معززین علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مسلم شہزادخان نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کے ادوارمیں بھی رمضان بازارلگتے تھے مگر کوئی ڈسپلن نہیں ہوتا تھا سہولیات نہیں ہوتی تھیں صفائی کا نظام نہیں ہوتا تھا مگر اس بار تمام کام باقاعدہ منصوبہ بندی سے کرکے عوام کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔جس کا سارا کریڈٹ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کو پہنچتا ہے۔