وکلا ء ہڑتال کے باعث دہشت گردی کیسوں کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے وکلا ء ہڑتال کے باعث دہشت گردی کیسوں کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی،عدالتوں نے جنڈ اٹک کے پولیس مذاحمت قتل کیس میں ملزم علی حسن کے خلاف سماعت تیس مئی،کلر سیداں کے قتل کیس میں ملزمان اسرار بلال وغیرہ کے خلاف سماعت پندرہ جون ، صدر واہ کے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم ولی محمد کے خلاف سماعت چودہ جون ،ریس کورس کے قتل کیس میں ملزم اشرف کے خلاف سماعت 28مئی جبکہ صادق آبادکے اغوا برائے تاوان قتل کیس میں ملزمان اکاش مظہر وغیرہ کے خلاف سماعت بھی بغیر کسی کاروائی کے 28مئی تک ملتوی کردی ہے۔