معروف کشمیری دانشور ، سفیر یوسف بچھ امریکہ میں انتقال کر گئے
نیویارک (این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سابق سینئر مشیر اور ممتاز کشمیری دانشور اورسفیریوسف بچھ نیویارک میں انتقال کر گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوسف بچھہ کشمیر کے حوالے سے ایک انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتے تھے اور انہوں نے خود کو کشمیر کاز کیلئے وفف کر رکھا تھا۔ واشنگٹن میں قائم ’’کشمیر ایوائیر فورم ‘‘کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک بیان میں کہا نیویارک بروکلین کی مکہ مسجد میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انکا جسد خاکی پاکستان روانہ کیا جائے گا اور بعد ازاں مظفرآباد آزاد کشمیر میں انکی تدفین کی جائے گی۔