انٹرنیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ‘ پاکستان کے جمیل حیدر رضوی نے گولڈ میڈل جیت لیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)ویت نام میں ہونیوالی انٹرنیشنل جو جٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کے جمیل حیدر رضوی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔انہوں نے ہیوی ویٹ کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔جمیل حیدر رضوی نے ساؤتھ افریقن کھلاڑی کو شکست دی۔جمیل حیدر رضوی اب اوپن کیٹگری میں بھی مقابلہ کریں گے۔جمیل حیدر رضوی پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے بیٹے ہیں۔