اتنا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا، مہنگائی سے عوام کی زندگی مشکل ہو گئی: شہباز شریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کیا ملک میں 20,20 گھنٹے بجلی موجود نہیں ہوتی تھی 2013ء کے الیکشن کے بعد پاکستان میں سیاسی افراتفری تھی۔ لندن میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اتنا جھوٹ بولنے والا وزیراعظم نہیں دیکھا ان کے دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا اور پاکستان کو نقصان ہوا مشکلات کے باوجود 11 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی اب اگر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو اس کا ذمے دار ہمیں نہ ٹھہرایا جائے الیکشن کے فوری بعد عمران خان کنٹینر پر چڑھ گئے۔ سات مہینے برباد کیے آج یہاں کا سرمایہ کار پیسہ لگانے کو تیار نہیں تو باہر سے کون سرمایہ کار آئے گا بدقسمتی سے عمران خان انا پرست ہیں اور دن رات جھوٹ بولتے ہیں۔ ملک میں بدترین مہنگائی بیروزگاری اور لوگوں کی زندگی مشکل ہو چکی ہے۔ عید کے بعد اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی اور مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ میں چیئرمین نیب سے آج تک نہیں ملا براہ راست یا بلاواسطہ کسی ذریعے سے اربوں روپے دینے کا کوئی بات نہیں کی۔ نواز شریف سے متعلق چیئرمین نیب کے انٹرویو میں آفر کی بات بالکل غلط ہے ہم نے ہسپتالوں میں مفت ادویات دیں جو موجودہ حکومت نے بند کر دیں۔ مرکزی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جسم سے کینسر کا مرض ختم ہو چکا ہے ریگولر چیک اپ ضروری تھا اس لئے لندن آیا ہو۔