110 ماڈل کورٹس ایک یوم میں 80 مقدمات کا فیصلہ، 5 افراد کو سزائے موت
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ، 110 ماڈل کورٹس نے 25 مئی 2019 کو مجموعی طور پر قتل کے41 اور منشیات کے39 مقدمات یعنی80 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس اسلام آبا سہیل ناصر کے مطابق تمام عدالتوں نے کل356گواہان کے بیانات قلمبند کیے،5مجرمان کو سزائے موت اور10کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر17 مجرمان کو کل220سال2 ماہ 0 دن قید اور12165807 روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔