لندن: پاکستانی عاصمہ نے ریستوران کھول لیا، سارا عملہ خواتین پر مشتمل
لندن (بی بی سی) پاکستانی نژاد عاصمہ خان لندن میں ایسا ریستوران چلاتی ہیں جہاں سارا عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ خواتین اپنے لئے خود اٹھ کھڑی ہوں کیونکہ اس کیلئے کبھی بھی دیر نہیں ہوتی۔ وہ برطانیہ کی پہلی خاتون شیف ہیں جو حال ہی میں نیٹفلیکس کی سیریز شیفس ٹیبل میں شامل کی گئیں۔