صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ نے 88 اشتہاریوں سمیت 175 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے مئی کے دوران اب تک 88 اشتہاری، 42عدالتی مفروران اور 45عادی مجرمان گرفتار کر لئے جن میں A کیٹیگری کے11 مجرمان بھی شامل ہیں۔ 60 منشیات فروشوں کوگرفتارکرکہ ان کے قبضے سے چرس18.075کلوگرام، ہیروئن 1.374 کلو گرام، لہن130 لیٹر، شراب 437 بوتلیں اور 03 چالو بھٹیاں برآمدکی گئیں جن میں 9-C کے29 مقدمات بھی شامل ہیں۔ نا جائز اسلحہ سے پاک مہم کے دوران 36 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ان ملزمان کے قبضہ سے رائفل 2عدد، ریوالور3 عدد، بندوق8عدد،پسٹل21 عدد اور70عددکارتوس برآمدکئے گئے۔ بجلی چوری کرنے پر 50 مقدمات درج کئے گئے۔