بھارتی ریاست اترپردیش میں مسافر گاڑی نہر میں گر گئی ، 5 افراد ہلاک
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں مسافر گاڑی نہر میں گر گئی ۔ جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون لاپتہ ہو گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع میرٹھ کے علاقے روھڈ میں اس وقت پیش آیا جب دہلی سے پردوا جا رہی گاڑی گنگا نہر میں گر گئی ۔جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک خاتون ڈوب کر لاپتہ ہو گئی ۔ خاتون کی تلاش کے لئے ریسکیو ٹیمیں مصروف ہیں حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔