انڈونیشیا: پر بودو سبائٹونے صدارتی انتخابات کے نتائج کو چیلنج کردیا
جکارتہ(اے پی پی) انڈونیشیا میں صدارتی انتخابات میں شکست خوردہ امیدوار پر بودو سبائٹو نے آئینی عدالت میں درخواست دائر کرکے انتخابات کے نتائج کو چیلنج کیا ہے۔ اس انتخاب میں صدر جوکو ویدودو نے اپوزیشن لیڈر بودو سبائٹوکو شکست دی تھی جس کے بعد وسیع پیمانہ پر احتجاج و مظاہرہ شروع ہوا۔مقامی میڈیا کے مطابقر بودو سبائٹو نے کہا کہ اس راستے سے (پٹیشن کے ذریعے) ہم انڈونیشیا کے لوگوں کے مطالبات پیش کر رہے ہیں کیونکہ جس طرح سے الیکشن کرائے گئے اس لوگوں میں مایوسی اور تشویش ہے۔ ہمیں کئی لوگوں سے رپورٹ ملی جس میں انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے خود دیکھا کہ انتخابات کے آخری دور تک کئی طرح کی نا انصافی کی گئی۔ ہم یقیناً یہ مکمل طور پر یقینی بنانا چاہیں گے کہ ہماری جمہوریت زیادہ عرصہ تک برقرار رہے۔