گوجرانوالہ: محنت کشوں کی 2 کمسن بچیوں کو اغوا کرلیا گیا،شہر بھر میں خوف
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) محنت کشوں کی دو کمسن بچیوں کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ، بچیوں کے اغواء کی وارداتوں پر شہر بھر میں خوف طاری ہو گیا جبکہ پو لیس نے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق محلہ سید پاک دھلے کے رہائشی محنت کش نبیل کی اڑھائی سالہ بیٹی ضمیر فاطمہ گھر سے باہر دکان پر چیز لینے گی مگر واپس نہ آئی ، جس پر بچی کے ورثاء نے اسکی تلاش شروع کر دی مگر اسکا کوئی سراغ نہ مل سکا ،اسی طرح یوسف پورہ اعوان چوک کے رہائشی غلام رسول کی بیوی نازیہ بی بی اپنی سات سالہ بیٹی آمنہ کے ہمراہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرنے کیلئے بھابھڑیاں والا بازار آئی ہوئی تھی جہاں پر آمنہ گھر سے باہر چیز لینے چلی گئی مگر وہ بھی واپس نہ آئی۔