قومی اقتصادی کونسل29مئی کو مجوزہ بجٹ کی منظوری دے گی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 29 مئی کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا گے۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں اے پی سی سی کی سفارشات بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں رواں اور آئندہ سال کے سالانہ پلان کا جائزہ بھی لیا جائے گا، 12 ویں 5 سالہ پروگرام کا مسودہ بھی پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں رواں اور آئندہ سال کے پی ایس ڈی پی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، 3 مارچ 2019 تک کی ایکنک، سی ڈی ڈبلیو پی کی پیش رفت رپورٹس پیش ہوں گی، فاٹا انضمام، علاقوں کی بحالی و تعمیر نو کے لیے فورم کی مدت میں توسیع پر بھی غور کیا جائے گا۔نیشنل سوشل پروٹیکشن پالیسی فریم ورک کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اسلام آباد ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا قیام بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔