نیب کے اختیارات سلب کر نے سے ملک اندھیر نگری کی طرف بڑھے گا:اختر اقبال ڈار
شیخوپورہ ( نما ئندہ خصوصی ) تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ انصاف کا قتل چا ہنے والے ہی چیئر مین نیب کے خلاف سکینڈل بنانے والے ہے نیب کے اختیارات سلب کر نے سے ملک مزید اندھیر نگری کی طرف بڑھے گا اور نا انصافی لوٹ مار مہنگائی بیروزگاری آگ میں جلتی ہو ئی ریاست مزید گندگی کی دلدل میں دستی چلی جا ئے گی ان خیا لات کا ظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کیا اختر ڈار نے کہا کہ حکمرا نوں کی دیوا روں کے سائے تلے اسلام آباد کی فرشتہ بیٹی کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دینا ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کے منہ پر تما چہ ہے انہوں نے کہا کہ کئی بیٹیاں کم سن بچے جنسی ہراسگی کی نظر ہو رہے ہیں مگر جزا و سزا کے عمل کے نہ ہو نے سے درندہ صفت بھیرئیے کے حو صلے بلند ہو رہے ہیں۔