خدمت خلق عظیم نعمت اور رضائے الٰہی کا سبب ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مخلوق خدا کی خدمت عظیم نعمت اور رضا الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارے اسلاف خدمت خلق کا درس دیتے ہیں۔خدمت خلق خلوص نیت کے ساتھ کی جائے تو معمولی سے معمولی کام بھی جہنم سے آزادی اور جنت میں داخلہ کا سبب بن سکتا ہے رمضان المبارک میں خدمت خلق کی اہمیت و افادیت ،فضیلت و عظمت ،اجرو ثواب عام دنوں کی نسبت کئی گنا بڑھ جاتا ہے اس لیے ہمیں اس ماہ مقدس میں غریبوں کی مد د کرنی چاہیے ۔