کراچی والوں کے لئے خوشخبری شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنےلگیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے پانچ روزہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا،شہر میں ویک اینڈاچھاگزرنےکاامکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق آج اور اتوار کو گرمی کی شدت کم ہوگی لیکن دوسری جانب پیر سے کراچی میں گرمی کی ایک اور لہر آنے سے بھی خبردار کردیا۔ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بیالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا چند روز سے جاری کڑاکے کی گرمی سے شہر قائد کے باسی بلبلا اٹھے تھے جبکہ ایدھی کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی میں ہیٹ ویو سے پینسٹھ افراد جاں بحق ہوئے تھے
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024