اسرائیل نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں اور یورپی شہریوں کی ایک درجن سے زائد غیر سرکاری تنظیموں کی مدد بند کی جائے۔گزشتہ روز اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینیوں اور یورپی شہریوں کی غیر سرکاری تنظیموں کی امداد بند کی جائے،ان تنظیموں کی مالی امداد یورپی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے،متعدد غیر سرکاری تنظیمیں یورپی یونین سے مالی معاونت حاصل کر رہی ہیں جبکہ ان کے اقدامات اسرائیل کےخلاف ہیں۔بیان کے مطابق یورپی یونین کا سرمایہ ان تنظیموں تک بھی پہنچ رہا ہے،جو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کےساتھ روابط کی حامل ہیں۔#/s#
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024