شاہد آفریدی کے فینز کے لئے اچھی خبر ہے،شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹونٹی لیگ کھیلیں گے،،، کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ میں اسٹیون سمتھ،کرس گیل، ڈیوڈ ملر،آندرے رسل اور سنیل نارائن سمیت متعدد سٹار کرکٹرز بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ایونٹ کے مقابلے پندرہ جون سے اٹھارہ جولائی تک شیڈول کئے گئے ہیں،یاد رہے کہ بوم بوم آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں اور اب صرف لیگز میں شرکت کرتے ہیں، آفریدی پی ایس ایل تھری کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور فٹنس کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024