اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر پرویز خٹک کی اہلیہ کو امریکا جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

مئی 26, 2018 | 14:18

ویب ڈیسک

وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک کو اورسیز قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے امیگریشن عملے نے جہاز سے اتارلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک کی اہلیہ کو پشاور ائیر پورٹ پر قومی شناختی کارڈ نہ ہونے پر جہاز سے اتار لیا گیا۔ پرویز خٹک کی اہلیہ عامرہ خٹک پشاور سے امریکا جا رہی تھیں اور ان کے پاس اورسیز قومی شناختی کارڈ (نائیکوپ)نہیں تھا جس پر امیگریشن عملے نے انہیں جہاز پر سوار ہونے کے بعد واپس اتار لیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی اہلیہ کے پاس امریکی شہریت بھی ہے۔

مزیدخبریں