پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہاہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، اس کو بچانے کیلئے ہم لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے پر عمران خان کا نعیم الحق کو شاباش دینا افسوسنا ک ہے ۔کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات ہوںگے تو پیپلز پارٹی کلین سویپ کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جو کچھ ہوا انتہائی افسوس ناک ہے، تاہم جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے نعیم الحق کو ان کے اس عمل پر شاباش دی ہے۔شرجیل میمن نے کہا کہ جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024