پشاور/اسلام آباد(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلی کیلئے منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان منظور آفریدی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ منظور آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی کے بھائی ہیں اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے چچا ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ عام انتخابات 2018ء کے لیے نگران وزیراعلیٰ کے پی کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن سیڈ لطف الرحمن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں منظور آفریدی کے بطور نگران وزیراعلیٰ کے پی نام پر اتفاق ہو گیا ہے توقع کی جا رہی ہے کہ پرویز خٹک اور لطف الرحمن مشترکہ پریس کانفرنس میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان کریں گے۔ منظور آفریدی سیاست میں فعال کردار ادا نہیں کررہے بلکہ وہ کاروباری شخصیت ہیں۔ پنجاب کے نگراں وزیراعلی کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔ادھر سندھ میں اپوزیشن رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی کے لیے مراد علی شاہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024