شجاع آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے 5مزدورجاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقے بستی داد موٹر وے انٹرچینج کے مقام پر ڈمپر کی ٹکر سے 7 مزدور زخمی ہو گئے جس کے نتیجے میں تین مزدور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ، ریسکیو کے عملے نے جاں بحق اور زخمی مزدوروں کو طبی امداد کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید دو مزدورجاں بحق ہو گئے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ایک مزدور کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی ۔دوسری جانب پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024