ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
راولپنڈ ی ، اڈیالہ روڈنزد کچہر ی چوک پر واقع مقامی طالبات کے سکول اور کالج کے سامنے ٹر یفک کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جا ر ہا ہے جس کی بنیادی وجہ سکول کے سامنے اپنے بچوں کو لے جانے والے والدین اور پک اپ سروس والی گاڑیاں ہیں ، یہا ں گو کہ سڑک دو رویہ ہے مگر اتنی کشادہ نہیں کہ بچوں کو پک کرنے والی گاڑیاں ڈبل پارکنگ کر کے کھڑی ر ہیں اور یہ احساس نہ کر یں کہ گنجان آبا د ی والے علاقہ سے سینکڑوں اور گاڑیوں کا گزر بھی ہو نا ہوتا ہے ، کچھ عرصہ قبل سے سکول انتظامیہ نے سنگل لائن میں گاڑیوں کو پارک کر نے کی پابندی کر وائی مگر صورتحال دوبارہ جوں کی توں ہوگئی ہے،اس رش اور ٹر یفک جام کی ایک دوسر ی بڑی وجہ یہا ں ٹر یفک پولیس کے وارڈن کی عدم موجودگی اوراس جگہ ڈیوٹی کا نہ ہونا بھی ہے ،دوپہر 12سے2بجے یہاں ایک ملٹری پولیس کا جوان موجود ہوتا ہے جس کے بس میں نہیں کہسکول اور اس کے ساتھ ساتھ چوک میں کھڑے ہوکر باقی ٹر یفک کو بھی کنٹرول کیا جا سکے، امید کی جاتی ہے کی چیف ٹر یفک آ فیسر ملٹر ی پولیس کے ساتھ ملکر اس سنگین مسلئے کا مناسب حل کر یں گے( رپور ٹ و تصویر سجاد حید ر )