لاہور سے راولپنڈی پہنچنے والی نان سٹاپ ریل کار ویسٹریج پھاٹک پر روک دی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور سے راولپنڈی پہنچنے والی نان سٹاپ ریل کار مارگلہ سٹیشن جانے کے دوران لائن کا کانٹا پھنسنے سے ویسٹریج پھاٹک پر روک دی گئی ریل کار میں آئی جی ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمٰن بھی سوار تھے جنہوں نے مارگلہ سٹیشن اسلام آباد اترنا کانٹا پھنسنے سے ریل کار رکنے کی اطلاع پر ریلوے پولیس کی نفری بھی پہنچ گئی بعد ازاں ریلوے حکام نے بلاک مستری بلوایا جس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پھنسے کانٹے کو کھول دیا ایک گھنٹے تک ریل کار کے رکے رہنے کے بعد وہ مارگلہ سٹیشن روانہ ہوگئی ۔