اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائینگے‘ سیکرٹری تعلیم
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ٹیچرز الاؤنس پنجاب کے وفد نے چوہدری محمد داؤد کی قیادت میں سیکرٹری تعلیم پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک سے پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں اہم ملاقات کی جس میں الاؤنس کے مطالبات ریگولازیشن سروس پروموشن ہیڈ الاؤنس میں اضافہ گریجویشن تعطیلات کے علاوہ دیگر اہم مسائل پر گفتگو کی۔ ڈاکٹر اللہ بخش نے اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ٹیچرز کو ریلیف دینے کے لیے کام کیا اور آئندہ بھی اساتذہ کو درپیش مسائل ہر ممکن حل کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔