راولپنڈی کے تین تھانوں کی حدود میں 53 لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہوگئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کے تین تھانوں کی حدود میں 53 لاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہوگئے تھانہ سٹی کو خضر نے بتایا کہ عبدالکریم نے مجھے 27 لاکھ روپے کے دو چیک دئے جو بینک سے ڈس آنر ہوگئے تھانہ صادق آباد کو اصغر نے بتایا کہ عارف نے مجھے چھ لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک الحبیب سے ڈس آنر ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو یاسر نے بتایا کہ اقبال نے مجھے20 لاکھ روپے کا چیک دیا جو ایم سی بی سے ڈس آنر ہوگیا۔