ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے ،180کو وارننگ نوٹسز جاری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے نارتھ ریجن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص آئل ،گندے برتن اور گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے پر معروف سویٹس اینڈبیکرز پروڈکشن یونٹ اور ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر جنرل سٹور سیل کر دیا۔جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے نیز13650کلو ناقص آئل اینڈ گھی400 پیکٹ گٹکا اور رمضان بازاروں کی چیکنگ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گلی سڑی سبزیاںاوردیگر اشیاء تلف گلے سڑےپھل و سبزیاں ، مضر صحت مشروبات اورملاوٹی بیسن تلف کر دیا گیا۔مزید بہتری کے لیے 180فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے نارتھ ریجن میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے راولپنڈی کے علاقے شاہد کالونی میں واقع کاشف سویٹس اینڈبیکرز کے پروڈکشن یونٹ کو گندے برتن،کیمیکل ڈرمز،گلی سڑی سبزیاں استعمال کرنے،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نا ہونے،حشرات کی بھرمار،ورکنگ ایریا کی ناقص صفائی اورزائدالمعیاد اشیاء فروخت کرنے پر سیل کر دیا۔دوسری جانب گوجرانوالہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گلروڈارپ کے علاقے میں واقع مظفر جنرل سٹور کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے پابندی لگائے گئے مضر صحت گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کر دیامزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رالپنڈی ،سرگودھا ،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور منڈی بہاولدین میں مزید کاروائیاں کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، زائدلمعیاد اشیاء کی فروخت،حشرات کی بھرمار، سٹوریچ کے ناقص انتظام اور کیمیکل ڈرمزاستعمال کرنے پربھاری جرمانے عائد کئے۔دوسری جانب فوڈسیفٹی ٹیمز نے نا رتھ ریجن میں مختلف شاپس اور رمضان بازاروں کی چیکنگ کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں 6100 کلو،راولپنڈی میں550کلو،سرگودھا میں 7000 کلو غیر معیاری گھی اینڈ آئل کی فروخت سے روکنے کے ساتھ ڈسپلے سے بھی ہٹادیا گیاجبکہ 400 پیکٹ مضر صحت گٹکا، بھاری مقدار میں گلے سڑے پھل و سبزیاں، مضر صحت مشروبات، ملاوٹی بیسن اوربھاری مقدار میں ناقص اشیاء کو تلف کر دیا گیا۔قوانین کی خلاف ورزی پر180فوڈ پوائنٹس معیار کے مزید بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے ،جن پر عمل نا کرنے پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔