گرانفروشوں کیخلاف کارروائی،دو لاکھ66 ہزار روپے جرمانہ ،تھانوں میں دو مقدمات درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلعی پرا ئس کنٹرول کمیٹی نے مختلف مقا مات پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرکے دو لاکھ66 ہزار روپے جرمانہ کرکے تھانوں میں دو مقدمات درج کرادئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹرز کی جانب سے گراںفروشی کے خلاف اقدامات کے تحت 10500روپے جرمانہ،اے سی سٹی کی جا نب سے80000 روپے، ایف او آپی ڈ یبلیو ایم کی جا نب سے24000 روپے ، چیف آفیسر میونسپل کارپور یشن گو جر خان کی جا نب سے3000روپے ، ایم او آرٹیکسلا کی جا نب سے4500 روپے، اے سی کینٹ کی جانب سے23000روپے ، ملک طارق تحصیلدار گو جر خان کی جا نب سے 7000روپے اور ایف آئی آر ، سعید نواز، عا مر شہزاد این ٹی گو جر خان کی جانب سے8500 روپے اور ایف آئی آر جبکہ اسسٹنٹ کمشنرمنو ر کی جانب سے 105500 روپے جرمانہ کیاگیاایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنرجنرل سا رہ حیا ت نے سستا ر مضان بازار چوہڑ چوک کا دورہ کیا سارہ حیات نے تمام سٹاف کی حا ضری کو چیک کیااور و ٹر نری اسسٹنٹ کی غیر حا ضری کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ بازار میں تمام تر سٹاف کی موجودگی کو ضروری بنایا جائے انہوں نے بعض سٹالز پر اچھے اور غیر معیاری دونوں قسم کی اشیاء کی موجود گی کا مشاہدہ کر تے ہو ئے سٹال پر صرف معیاری مصنو عات ر کھنے کی ہدایات جاری کیںسارہ حیات نے کہا کہ سستے ر مضان بازاراوراسکے علاوہ عام سٹورز کیلئے بھی اشیا ء خو ردونوش کی آسان و مناسب نر خوں پر دستیابی کو یقینی بناکر عوا م الناس کو ر یلیف فراہم کرنے کیلئے ر یٹ لسٹ فائنل کی گئی ہے اور یہ ر یٹ لسٹ ضلع را ولپنڈی کی حد میں مو جو د تمام سٹورز و دکانوں پر لا گو ہوں گے اور دکا نداروں کیلئے ضروری ہے کہ اس ر یٹ لسٹ کو اپنی دکان پر نمایاں جگہ پر آویزاں کر یں اگر چہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اُتار چڑھائو ڈیمانڈ اور سپلائی سے منسلک ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے ذخیرہ اندوزی ، گراں فروشی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اس سلسلے میں مجسٹریٹ صاحبان منڈیوں، مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کر رہے ہیں تا کہ گراں فروشی کا موجب بننے والے آڑھتیوں اور دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی او رجو افراد شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں انہیں قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔