ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے رسہ گیر بھی مویشی چرا لے گئے تھانہ گنجمنڈی کو انعام اللہ نے بتایا کہ نرنکاری بازار میں میری گاڑی سےتین لاکھ90 ہزار روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو محمد نقاش نے بتایا کہ سید پورروڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو محمد آفاق نے بتایا کہ شہباز شریف پارک کی پارکنگ میں دو ڈاکو اسلحہ دکھا کر مجھ سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو محمد ابرار نے بتایا کہ پنڈورہ چونگی میں میرا کیری ڈبہ چوری ہوگیا تھانہ صادق آباد کو اظہر علی شاہ نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا ہے تھانہ صدر بیرونی کو مرتضیٰ رضاء نے بتایا کہ گرجا روڈ پر میری گائے اور بھینس چوری ہوگئیں تھانہ کینٹ کو محمد حسنات نے بتایا کہ میرا125 موٹر سائیکل نمبرMS - 5655 چوری ہوگیا۔