ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا معاملہ سوشل میڈیا پر طنزومزاح کی شکل میں وائرل ہوگیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کے اقتدرار میں آنے پر اپنی حکومت کے پہلے چھ ماہ کے جاری کردہ چھ نکاتی ایجنڈے میں معاشی اسحکام لانے کے نکتے میں ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا معاملہ سوشل میڈیا پر طنزومزاح کی شکل میں وائرل ہوگیاجس میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ نوکریاں ہونے سے لٹ مچ گئی ہے جبکہ عمران خان بارباراپنے جلسوں میں یہ دعویٰ بھی اکثر کرتے رہے کہ ایسا نیا پاکستان بنائوں گا کہ بیرون ممالک سے لوگ پاکستان نوکڑی کرنے آئیں گے ایک تصویر میں چین کے صدر اپنے ملک سے گاڑیوں کے لامتناہی قافلے میں پاکستان کی جانب یہ سن کر رواں دواں ہیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کھلی ہیں جبکہ بیرون ملک سے پاکستان کی طرف آنے والے ایک مسافر میں سواریاں پر ہوگئیں تو باقی سواریاں جہاز کی چھت پر بیٹھ کر پاکستان میں ایک کروڑ نوکریوں سے لطف اندوز ہونے پہنچ رہے ہیں جبکہ ایک مسافر بس میں اس قدر لوگ سوار ہیں کہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ کہیں بس بھی ان کے اندر ہے اور وہ سب بھی نوکری لینے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔