دین اسلام پر حضرت خدیجتہ الکبریٰ کا احسان عظیم ہے ،پیر عظمت اللہ سلطان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پیر عظمت اللہ سلطان چیئرمین عالمی تحریک پنجتن پاک نے کہاہے کہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓ بہت بڑی تاجرتھیں اورعرب کی تمام منڈیوں تک آپؓ کی رسائی تھی۔ان خیالا ت کااظہار انہوں نے وصال حضرت خدیجتہ الکبریٰ ؓ کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام کے اوپر دوشخصیات کا بہت ہی بڑا احسان عظیم ہے اسلام کے اندرعورت کو بہت بڑامقام دیاگیاہے،آپﷺ نے ان کی حیاب طیبہ میں دوسری شادی نہیں کی اورآپ ﷺ حضرت خدیجتہ الکبریٰؓ سے بے حد محبت کرتے تھے۔