تحریک انصاف لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اخلاقیات سے عاری ہو چکی ہے نصراللہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدر نصراللہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پوری جماعت اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام تر اخلاقیات سے عاری ہو چکی ہے ۔ دانیال عزیز کے منہ پر پڑنے والا تھپڑ در اصل عمران خان کے منہ پر مارا گیا ہے جس نے تحریک انصاف کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے گلو بٹوں سے خوفزدہ ہونگے اور نہ ہی ان سے ہمیں ڈرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمارے لیڈران کے بیانئے کو جو عوامی پذیرائی مل رہی ہے وہ تحریک انصاف کی تمام تر بد تمیزیوں کا جواب ہے ۔