کینسر کے مریضوں کیلئے فری کیمپ اور سماجی روئیے‘ بیماریاں اور علاج پر ڈاکٹر علی محمد‘ ڈاکٹر قراۃ العین کا لیکچر
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہومیوپیتھک ریسرچ سوسائٹی کے زیر اہتمام کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے فری میڈیکل کیمپ علی ہومیوپیتھک کلینک گلشن دادن خان نزد پٹرول پمپ مری روڈ پر اتوار 27 مئی صبح 10.00 بجے تا 4.00 بجے سرپہر لگایا جائیگا جس میں ڈاکٹر علی محمد مریضوں کو مفت مشورہ‘ علاج اور فری ادویات دینگے اسی مقام پر سہ پہر چار بجے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو ڈاکٹر علی محمد اور ڈاکٹر قراۃ العین سماجی روئیے بیماریاں اور علاج پر لیکچر دینگے۔