قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی گلزار احمد خالد نے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے دو ضامنوں کے ذریعے جمع کروانے کا حکم دے دیا ۔ملزم گل روان کی طرف سے یاسر سلطان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے پیروی کی جس کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے معمولی تنازع پر ٹھیکیدار کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا ۔جمعہ کو عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی ۔