تھانہ سٹی کے اہلکار وں نے شریف شہریوں کا جینا محال کر دیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سٹی کے اہلکار وں نے شریف شہریوں کا جینا محال کر دیا اہلکاروں ابرار اور نعیم اپنے نام بتاکرسائلین کوہراساں کرنے لگے بزرگ شہری بھی توبہ توبہ کرنے پر مجبور ہوگئے جمعہ کو چوہدری راحیل اپنے بھائی چوہدری عاقب کے ساتھ ریئلٹی لنگر سے افطاری کے بعدنماز پڑھنے جا رہے تھے کہ اچانک ان اہلکاروں نے ان کے موٹر سائیکل کو روکا اور چابی نکال لی اور کہا ہ موٹر سائیکل تو بند ہوگیا ہے پہلے گھر جائو اور کاغذ لے کر آئو جنہوں نے کہا کہ کاغذتو ہم نے ہاتھ میں پکڑ رکھے ہیں آپ دیکھ لیں انہوں نے کہا قانونہم جانتے ہیں یا تم جانتے ہودوسرے اہلکار نے آئو دیکھا نہ تائو اپنی سرکاری بندوق کا رخ روزہ داروں کی جانب کردیا جس سے وہ شدید خوفزدہ ہوگئے جس کے بع وہ موٹرسائیکل تھانے لے گئے دونوں بھائیوں نے اپنے گھر اطلاع کی تو معززین آئے لیکن دونوں اہلکار آپے سے باہر رہے اور کہا اب صبح سپرداری کرانا موٹر سائیکل بند ہے اس دوران اہلیان علاقہ بھی آگئے جنہوں نے ایس ایس پی آپریشنز محمد بن اشرف سے اپیل کی کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں تھانے کا خود وزٹ کریں اور ہماری فریاد سنی جائے تاکہ ہم بھی سکھ کا سانس لے سکیں ۔