چوہدری سرفراز افضل بڑی آنت کے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے امور نوجوانان و کھیل پنجاب چوہدری سرفراز افضل بڑی آنت کے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں چوہدری سرفراز افضل بڑی آنت کے انفیکشن میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ان کی آنت کا دوسرا آپریشن جمعرات کے روز راولپنڈی کے نجی ہسپتال میں ہوا جس کے بعد چوہدری سرفراز افضل جمعہ کے روز گھر منتقل ہو گئے ہیں گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)صفدرنے چوہدری سرفراز افضل کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی فون پر چوہدری سرفراز افضل کی خیریت دریافت کی چوہدری سرفراز افضل نے میاں نواز شریف اور کیپٹن صفدر کا خصوصی شکریہ ادا کیا چوہدری سرفراز افضل نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ دوستوں اور کارکنوں کا خیال رکھاہے انہوں نے کہا نواز شریف کی انسان دوستی ہی آئندہ انتخابات میں ان کی کامیابی کی ضمانت ہوگی۔