رمضان المبارک میں پھلوں ،سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ،معیار انتہائی نیچے گرگیا
راولپنڈی (عزیز علوی) رمضان المبارک کے دوران پھلوں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ پھلوں اور سبزیوں کا معیار انتہائی نیچے گرگیا کچے لیموں ، آم ،انگور مارکیٹ میں بکنے لگے جبکہ سبزیاں بھی غیر معیاری سستے بازاروں ، دکانوں اور ریڑھیوں پر فروخت کی جا رہی ہیں سیب نیوزی لینڈ500 روپے کلو ، سیب چائنہ 330 روپے کلو ، سیب ایرانی170 روپے کلو ، سیب کالاکلو140 روپے کلو ، سیب گولڈن110 روپے کلو ،سندھڑی آم 120 روپے کلو ، انور رٹول ،120 روپے کلو ، لنگڑا آم 95 روپے کلو کھجور140 روپے کلو ، کھجور اصیل 185 روپے کلو کھجور ایرانی180 روپے کلو ، کھجور بصرہ140 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں آموں کی کوالٹی انتہائی ناقص ، گلی سڑی ہے گھروں میں افطاری کیلئے فروٹ چاٹ بناتے ہوئے آم کے اندر صاف حصہ کلو میں آدھ پائو بھی نہیں نکلتا گلے سڑے آموں کی سرعام فروخت جاری ہے جبکہ لیموں یا تو مکمل طور پر سوکھے ہوئے ہیں یا انہیں نچوڑیں تو چھلکا بھی ساتھ ہی پس جاتا ہے انتہائی غیر معیاری لیموں مارکیٹ میں دھڑا دھڑ فروخت ہورہے ہیں انڈین کیلا 205 روپے درجن ، پاکستانی کیلا165 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے انڈین کیلا اندر سے پھپھوندی لگا اور اس کے درمیان کالی دھار ہوتی ہے جو پیٹ کے امراض کاسبب بننے کا اندیشہ ہے جبکہ عام کیلا گلا سڑا فروخت ہورہا ہے لیکن پھل فروش شہریوں کو افطاری کا سامان خریدنے کے دوران دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مارکیٹ میں تمام ہی پھل جو عام شہری خریدتے ہیں مضر صحت ہیں لیکن ان پھلوں کو کسی نے تلف نہیں کیا جمعہ کو آلو بخارا ساڑھے تین سو روپے کلو، آڑو140 روپے کلو ،چیری210 روپے کلو فروخت ہوئے سبزیوں میں تھوم چائنہ 104 روپے کلو ، تھوم دیسی جو بالکل سوکھا ہوا ہے 46 روپے کلو ، لیموں88 روپے کلو ، ادرک چائنہ140 روپے کلو فروخت ہوئیں ۔راولپنڈی میں مرغی کا گوشت273 روپے کلو ہوگیا جبکہ زندہ برایلر مرغی 164 روپے کلو فروخت کی گئی ۔