دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس، گرفتار ملزم قمر زیب جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے سانحہ بارہ ربیع الاول کیس کی سماعت 29مئی تک ملتوی کردی ۔جمعہ کو چواسیدن شاہ کے اس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزمان احراف اسلم وغیرہ کو بھی سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اس موقع پر عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی آئندہ سماعت پر شہادت ریکارڈ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمد گی کیس میں گرفتار ملزم قمر زیب کو سات یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا عدالت نے ملزم کو قتل کے مقدمہ میں ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل بھی کر دیا ہے ۔ملزم کے خلاف تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کئے تھے ۔