ن لیگ عام انتخابات میں تمام نادیدہ قوتوں کو شکست دیگی، ساجد عباسی
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام تر رکاوٹوں کے باجود بھر پور طریقے سے عام انتخابات میں حصہ لے گی اور نادیدہ قوتوں ،خلائی مخلوق اور ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر چلنے والی نام نہاد سیاسی جماعت اور دیگر کو شکست فاش سے دوچار کرے گی ۔اس وقت تمام جماعتیں کسی کے اشارے پر مسلم لیگ (ن) کے خلاف اکھٹی ہو رہی ہیں لیکن خفیہ ہاتھ اس بار بھی بری طرح ناکام ہو گا اور مسلم لیگ (ن) دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے NA-53کے لیے پارٹی ٹکٹ کی درخواست جمع کروانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔