پائیدار ترقی کا حصول، پارلیمنٹ اور ایس ڈی پی آئی کے درمیان مفاہمت کی یاد اشت پر دستخط
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پائیدار ترقی کے حصول کے اہدافSDGs) (کی تقریب پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوئی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور SDPIکے ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر عابد سلہری نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ علم کے حصول کے لیے انسان ساری زندگی جستجو کرتا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ارکان پارلیمنٹ اور سٹاف کی استعدکار کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے لیے پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، پارلیمنٹ نے متعدد اقدامات اُٹھائے ہیں جس سے بخوبی اسفادہ کیا جارہا ہے ،تحقیق اور جدید علوم کے حصول کے لیے دیگر اداروں سے تعاون جاری رہے گا،اس موقع پر پالیمانی ٹاسک فورس کی کنوینیرمریم اورنگزیب سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔