انتخابات میں عوام دھرنوں، احتجاج نہیںترقی کو ووٹ دینگے: مرزا جاوید
رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما مرزا محمد جاوید نے کہا کہ اربوں ڈالرز ضائع کرنے اور قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو عوام الیکشن میں الٹا لٹکا دیں گے، مسلم لیگ ن نے امانت، دیانت اور محنت کو شعار بنا کر معاشی میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، 100دن کے پروگرام سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا، نواز شریف کو دنیا کی کوئی طاقت عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں، تحریک انصاف لوٹوں سے بھری پارٹی بن کر رہ گئی ہے، آئندہ الیکشن میں عوام دھرنے، احتجاج نہیں، ترقی کو ووٹ دیں گے۔