نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں: پرویز ملک، عمران نذیر
لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی ہدایت پر 28مئی یوم تکبیر شایان شان طریقہ سے منانے کا فیصلہ کیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی نواز شریف ہوں گے، خصوصی خطاب بھی نواز شریف کا ہوگا تقریب الحمراہ ہال میں ہو گی، ملک پرویز اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف ہی وہ بہادر لیڈر تھے جنہوں نے بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ، آج انہیں کسی سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔اس بات کا فیصلہ گذشتہ روز وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی صدارت میں لاہور آفس میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔ا س موقع پر لارڈ میئر کرنل (ر) مشر جاوید،سید توصیف شاہ،ارکان اسمبلی چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی،عامر خان، رانا احسن شرافت ، سعدیہ تیمورسمیت دیگر بھی موجود تھے۔