امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدہ ختم نبوت کے لیے دیں: مولانا عزیز الرحمٰن
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا عبدالنعیم نے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قربانیاں عقیدئہ ختم نبوت اورناموس رسالتﷺکے تحفظ کے لیے دی ہیں۔شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا جا چکا ہے۔مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے ہزاروں کی تعداد میں قادیانی مسلمان ہو چکے ہیں۔