ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ، قومی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہو گی
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایشیا ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہوگی۔ ملائیشیا روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ویمن ٹیم کا دوروزہ مختصر کیمپ لگایا گیا۔ مختصر کیمپ کی نگرانی قومی ٹیم کے نئے ٹرینر جمال حسین نے کی۔ ایشیا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 3 سے 10 جون تک شیڈول ہے جہاں ویمن ٹیم کے لئے سب سے مضبوط حریف بھارت ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں میزبان ملائیشیا، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔اے سی سی ویمن ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کرینگی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں منیبہ علی صدیقی، بی بی ناہیدہ، جویریہ روف، نین فاطمہ عابدی، عمائمہ سہیل، جویریہ ودود، سدرہ نواز، ندا راشد، کائنات امتیاز، ثنا میر، نشریٰ سندھو، انجم امین، نتالیہ پرویز اور ڈیانہ بیگ شامل ہیں۔