شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلیں گے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر )شاہد آفریدی کینیڈین ٹی ٹونٹی لیگ میں شریک ہوں گے۔ ایونٹ کے مقابلے 18 جولائی سے 15 جون تک شیڈول کئے گئے ہیں۔کینیڈین ٹی ٹونٹی لیگ لیگ میں سٹیون سمتھ، کرس گیل، ڈیوڈ ملر،آندرے رسل اور سنیل نارائن سمیت متعدد سٹار کرکٹرز بھی شائقین کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔ یاد رہے کہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔