قومی اسمبلی، سینٹ میں فاٹا انضمام بل کی منظوری تاریخی کامیابی ہے: میا ں مقصود
لاہور(خصوصی نامہ نگار)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ قومی اسمبلی اورسینٹ میں فاٹا انضمام کا بل منظور ہونا تاریخی کامیابی ہے جس کو پوری قوم سراہتی اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ جماعت اسلامی نے فاٹا کے عوام کا اہم مسئلہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھر پور انداز میں اٹھایا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح فاٹا کے عوام کو انکا آئینی و قانونی حق دیا گیا ہے اسی طرح جنوبی پنجاب کے عوام اور بہاولپور کے لوگوں کو بھی ان کا بنیادی حق دیا جانا چاہئے۔