ماہ صیام میں ماتحت روزہ داروں کے کام میں تخفیف کرنا سنت ہے: ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ روزہ امت مسلمہ کو صبر کی تربیت دیتا ہے، آپﷺ کی پوری زندگی عالم انسانیت کیلئے ایک عملی نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے۔اپنے ماتحت کام کرنے والے روزہ دارورکرز کے کام میںتخفیف کرنا سنت نبوی ؐ اورباعث اجروثواب ہے۔ ایمان اوراحتساب کے ساتھ ماہ صیام گزارنے والوں کے گناہ بخشش دیئے جاتے ہیں۔ ماہ رمضان نیکیوںکا موسم بہارہے اس میںاللہ تعالیٰ نیکیوں کا اجر کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ روزہ کے بارے میںاللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کے روزہ میرے لئے ہے اوراس کا اجر بھی میں خود دوں گا۔ رمضان خالق کائنات کاعظیم تحفہ، مسلمان اپنی آخرت سنوار سکتے ہیں،ہمیں ریاکاری نہیں خلوص دل سے عبادات الہی کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔