سیاست میں لوٹا ساز فیکٹریوں کا عمل دخل بند کرنا ہو گا: اویس نورانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل پی ٹی آئی، پی پی پی اور ن لیگ کو ٹف ٹائم دے گی۔ سیاست میں لوٹا ساز فیکٹریوں کا عمل دخل ختم کرنا ہو گا۔ ایم ایم اے ظلم اور جرم کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ دینی طبقات الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ گھر گھر جا کر نظام مصطفے کے نام پر ووٹ مانگیں گے۔ ایم ایم اے باکردار اور باصلاحیت امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گی۔