انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر انسانی حقو ق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کی انسانی حقوق کے تحفظ بارے سیمینار میں خصوصی شرکت۔سیمینار کا اہتمام محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور ،پنجاب نے کیا تھا، جس میں صوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ تاریخی پالیسی برائے تحفظ انسانی حقوق 2018پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس پالیسی پر 2016میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام شروع ہوا تھا تاہم حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد باقاعدہ نافذالعمل ہو چکی ہے۔سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور عاصم اقبال نے تمام شرکاء کو پالیسی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔