سپر کبڈی لیگ کے کسی کھلاڑی کے واجبات نہیں روکے : حیدر عل دادا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپر کبڈی لیگ کے چیئرمین حیدر علی داود کا کہنا ہے کسی کھلاڑی کے واجبات نہیں روکے ہیں بلکہ ایسے تمام کھلاڑی جن کے بنک اکاؤنٹس موجود ہیں انہیں فنڈز ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں جبکہ جن کھلاڑیوں کے بنک اکاؤنٹس نہیں انہیں ہدایت کی گئی تھی کہ وہ جلد سے جلد بنک اکاؤنٹس کھول کر انتظامیہ کو جمع کرا دیں۔